بال ٹیمپرنگ معاملے پر عدالت جانا فخر زمان کا ذاتی فیصلہ ہے، ثمین رانا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کے منیجر اور شریک مالک ثمین رانا نے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ معاملے میں عدالت سے رجوع کرنا سینیئر بیٹر فخر زمان کا ذاتی فیصلہ ہے، تاہم فرنچائز اپنے موقف پر قائم رہنے والے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کا ڈرامہ براڈکاسٹرز نے کیا، سابق کپتان راشد لطیف کے اہم دعوے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمین رانا نے کہا کہ اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت جانا فخر زمان کا انفرادی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کوئی کھلاڑی اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے تو لاہور قلندرز اس کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اب ایک مضبوط برانڈ بن چکی ہے اور اسے اس مقام تک پہنچانے میں سب نے اہم کردار ادا کیا۔ رواں سیزن میں 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد لیگ کا 8 ٹیموں تک پھیلنا خوش آئند ہے جس سے مقابلے کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی فواد رانا سے تنازع کا فیصلہ مصالحتی عدالت نے کیا تھا جس کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے بال ٹمپیرنگ الزام پر 2 میچ کی معطلی کے خلاف اپیل دائر کر دی

ثمین رانا نے شائقین کی کم تعداد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض فیصلے حالات کے پیش نظر کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر لاہور قلندرز کے دل کے قریب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو عرفی نام دینے کا مقصد ان میں جوش اور اعتماد پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں سخت اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں، کسی بھی ٹیم کو کامیابی یا ناکامی سے متاثر ہونے کے بجائے مستقل مزاجی اور محنت پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہر ٹیم کے پاس ٹائٹل جیتنے کا برابر موقع موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟