لاہور: چلڈرن اسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، پولیس نے شواہد اکٹھے کرلیے، تفتیش شروع

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں چلڈرن اسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نصیر آباد پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق مقتول کی شناخت ڈاکٹر احمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جو 5 روز قبل لاپتا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کینال ویو پارک سوسائٹی کا رہائشی تھا اور چلڈرن اسپتال میں ڈیوٹی کرتا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

نصیر آباد پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، اور کہا ہے کہ حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات اور محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘