مارکیٹیں رات 8 بجے بند، بلوچستان میں حکومتی کفایت شعاری فیصلوں پر عملدرآمد شروع

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث بلوچستان میں آج سے کفایت شعاری کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔

کوئٹہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق توانائی کی بچت اور عوامی سہولت کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے کے بعد بند ہو جائیں گے، جبکہ دوا خانے، بیکریاں اور تندور اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں ہونے والی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اسی طرح ریستوران اور ہوٹل بھی رات 10 بجے تک بند ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ فیصلے سختی سے نافذ کریں، اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟