قلعہ عبد اللہ میں اے این ایف کی کارروائی، منشیات فیکٹری سے بڑی تعداد میں خام مال برآمد

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) بلوچستان نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر قلعہ عبد اللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات فیکٹری سے خام مال برآمد کر لیا ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران منشیات کی فیکٹری سے بڑی مقدار میں خام مال برآمد کیا گیا ہے، کارروائی کے دوران منشیات میں استعمال ہونیوالے 3 اعشاریہ 259 کلو گرام ایپڈرا پاوڈر اور 112 لیٹر ایچ ایل سی کیمیکل برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹری سے 400 کلو کاسٹک سوڈا، 491 سفید پاوڈر اور 111 لیٹر کیمیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اے این ایف حکام نے انکشاف کیا ہے کہ فیکٹری میں خام مال تیار کرکے پاکستان سمیت ایران کے راستے یورپی ممالک میں اسمگل کیا جاتا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات میں استعمال ہونیوالے 500 لیٹر کیمیکل کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp