اوہائیو کی 90 سالہ خاتون نے مردہ ہینگ کا عالمی  ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اوہائیو کی 90 سالہ خاتون این کرائل ایسلسٹن نے مردہ ہینگ کی پوزیشن میں 2 منٹ 52 سیکنڈ تک رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ این کرائل ایسلسٹن 90 سال اور 231 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے بڑی عمر کی خاتون بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلطان محمد خان کا گاڑی کو ریورس چلا کر طویل ترین ریمپ جمپ ، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعزاز تسلیم کرلیا

یہ ریکارڈ انہوں نے 2024 میں 81 سالہ اینی جیڈس کے ریکارڈ کو توڑ کر قائم کیا۔ این کرائل ایسلسٹن نے اپنی زندگی میں 10 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور کوچنگ بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے ٹوتھ پک سے 17 فٹ بلند ایفل ٹاور بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

این کرائل ایسلسٹن نے کہا کہ 90 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنا کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا، کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی اپنے 4 بچوں اور 10 پوتے پوتیوں کی کھیلوں میں کامیابیوں کے لیے وقف کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp