6 سے 10 اپریل کے دوران بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 6 سے 10 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع میں 6 سے 9 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم 7 اور 8 اپریل کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی و مغربی اضلاع میں 6 سے 9 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، تربت اور گردونواح میں موسمی اثرات متوقع ہیں جبکہ ساحلی علاقوں بشمول گوادر میں کہیں کہیں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بالائی و وسطی علاقوں میں 7 اور 8 اپریل کو بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، عمرکوٹ، مٹھی اور بدین میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 6 سے 10 اپریل کے دوران بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ 7 سے 9 اپریل کے دوران بارشوں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے اور مسافروں کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 6 سے 10 اپریل کے دوران بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔ استور، گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، وادی نیلم، باغ، حویلی اور پونچھ میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بروقت معلومات کے لیے عوام کو پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے