وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ میں میزائل گرنے پر اظہارِ تشویش، زخمیوں کے لیے دعا

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جہاں ایک روکے گئے میزائل یا پروجیکٹائل کے باعث شہری زخمی ہوئے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان اماراتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصروں کو مسترد کردیا

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اختیارات عوام کی امانت، ملک میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہییں، وزیر دفاع خواجہ آصف

پنجاب میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں کے خلاف اپوزیشن اٹھ کھڑی ہوئی

وی آئی پی وزٹ پر امتحانات ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جہلم عہدے سے ہٹا دیے گئے

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

جاتی امرا میں اہم سیاسی ملاقات، نواز شریف اور شہباز شریف کی ڈیڑھ گھنٹہ طویل گفتگو

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ