4 بہنوں کا حصہ ایک ہی بہن کو کیوں ملا؟ وفاقی آئینی عدالت میں جائیداد تقسیم کیس کی سماعت

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں وزیرآباد میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ مختلف فیصلوں میں 4 بہنوں کا حصہ ایک ہی بہن کو کیوں دے دیا گیا؟

وکیلِ درخواست گزار بہن نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک بہن نے تقسیم کو چیلنج کیا تھا، اسی بنیاد پر یہ فیصلہ سامنے آیا۔ وکیل کے مطابق ان کی موکلہ نے وراثت میں حصہ مانگا تو انہیں بہن ماننے سے ہی انکار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کا معاہدہ آج متوقع

دوسری جانب فریقِ بہن سردار بیگم کے وکیل نے کہا کہ سردار بیگم عبداللہ کی بیٹی نہیں ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سردار بیگم عبداللہ کی بیٹی نہیں ہیں؟ جس پر وکیل نے دوبارہ مؤقف اپنایا کہ وہ ان کی بیٹی نہیں ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگر وہ بیٹی نہیں ہیں تو اس کا تحریری بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

ریکارڈ کے مطابق والد کی وفات کے بعد 1989 میں جائیداد 3 بہنوں اور 2 بھائیوں میں تقسیم ہوئی تھی، تاہم 2018 میں بہن نورین نے اس پرانی تقسیم کو عدالت میں چیلنج کیا۔ بعد ازاں کمشنر ریونیو نے زمین کی تقسیم کا فیصلہ نورین کے حق میں دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہائی پروفائل قتل کیس، امیر جماعت اسلامی نے ام رباب کی عدالتی معانت کا اعلان کردیا

مزید یہ کہ سردار بیگم نے لاہور ہائی کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے انہیں بھی جائیداد میں حصہ دینے کا واضح حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار