اسلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک گاڑیاں فراہم، امید ہے ملک بھر میں اس منصوبے کی تقلید کی جائےگی، وزیراعظم

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹریفک پولیس کے لیے ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو 15 ایکو اسمارٹ الیکٹرک وہیکلز فراہم کی گئی ہیں، جو وزیراعظم کے ویژن اور حکومت کی توانائی بچت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت کی دور اندیش پالیسی کے تحت خلیج کا بحران شروع ہونے سے قبل ہی فیول اکانومی اور برقی گاڑیوں کی پالیسی پر کام شروع کر دیا گیا تھا، جبکہ ان گاڑیوں کی پروکیورمنٹ چند ماہ قبل ہی آغاز کر دی گئی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ ہر گاڑی کے لیے ایک کپتان، ایک مرد ریسپانڈر، ایک ریسپانڈر اور ایک ڈرائیور پر مشتمل عملہ ہوگا، جن کے لیے خصوصی یونیفارم بھی تیار کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے مطابق یہ گاڑیاں شہر کی اہم شاہراہوں پر تعینات رہیں گی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ایک مکمل چارج شدہ گاڑی 350 سے 400 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چارجنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ فاسٹ چارجنگ میں 60 سے 90 منٹ جبکہ نارمل چارجنگ میں 6 سے 8 گھنٹے درکار ہوں گے۔

مزید کہا گیا کہ پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں ان الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے فی گاڑی ماہانہ 0.55 ملین روپے تک کی بچت ممکن ہوگی، جبکہ یہ گاڑیاں 13 سے 14 ماہ میں اپنی لاگت پوری کر لیں گی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جلد مزید 15 الیکٹرک وہیکلز بھی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے فلیٹ میں شامل کی جائیں گی، اور یہ اقدام وفاقی حکومت کے جدید ٹریفک مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال خوش آئند اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں، صدر زرداری کا بڑا اعلان

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا زرمبادلہ بچانے کے لیے الیکٹرک وہیکلز کا استعمال خوش آئند ہے، اس اقدام سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر مسلسل بڑھ رہی ہیں، اگر الیکٹرک وہیکلز پورے ملک میں پھیلا دیں تو زرمبادلہ پر مثبت اثر پڑےگا، امید ہے ملک میں بھر میں اس منصوبے کی تقلید کی جائےگی، اور صوبائی حکومتیں بھی الیکٹرک وہیکلز کا استعمال کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم