پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کی مئی میں بھارت میں ہونے والی سیف ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت حکومت کی منظوری پر منحصر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں
شرکت کی تصدیق کے لیے آخری تاریخ 30 مارچ تھی لہٰذا امکان یہی ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھارت کا سفر نہ کرے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس وقت بیان جاری کیا تھا کہ یہ شمولیت قومی ویمن ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگی کیونکہ عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع کھلاڑیوں کے بین الاقوامی تجربے میں اضافہ کرے گا۔
مزید پڑھیے: اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام
فیفا سیریز میں حصہ لینے سے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جو ان کی مہارت اور کھیل کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔













