پنجاب میں مفت میٹرو اور بس سروسز کی سہولت عوام میں مقبول، مسافروں کی تعداد میں 61 فیصد اضافہ

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام میٹرو بس سروسز، اورنج لائن میٹرو ٹرین، سپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں سے مفت سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ: اسپیشل افراد، بزرگوں اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی منظوری

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 اپریل کو مسافروں کی تعداد 10 لاکھ 31 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے قریباً 3 لاکھ 40 ہزار، لاہور میٹرو بس سروس سے 1 لاکھ 57 ہزار، اور سپیڈو بسز سے 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد مسافروں نے فری سفر کیا۔

لاہور میں گرین الیکٹرک بسوں سے ساڑھے 23 ہزار، راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بسوں سے قریباً 40 ہزار اور پاکستان میٹرو بس سروس سے 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوئے۔ ملتان میٹرو بس سسٹم سے 82 ہزار اور فیڈر روٹس سے قریباً 31 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

مزید پڑھیں: ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

عام دنوں کے مقابلے میں مفت سفری سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں 61 فیصد اضافہ ہوا، اور لوگ نجی سواری کے بجائے اس سہولت کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ اقدام عوام میں شاندار پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی