مری میں جھیکاگلی کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر مری نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر مری کا جھیکاگلی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ، مشکل کی اس گڑی میں متاثرین کو مکمل ریلیف فراہم کریں گے، تمام ضلعی ادارے متاثرین کی فوری مدد اور اقدامات میں تیزی لائیں، ڈپٹی کمشنر مری@AmirSaeedAbbasi @PTIMurreeOffic @Murree_Official #Murree pic.twitter.com/jaPaxLmJrz
— Media Talk (@mediatalk922) April 7, 2026
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور متاثرہ افراد کی فوری مدد یقینی بنائی جائے۔
متاثرین نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، برفباری اور آندھی طوفان کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا بھی الرٹ جاری
اس موقع پر متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔













