وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفننگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک بیگ پر پابندی کا حکم دیدیا۔

مریم نواز نے مری میں اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بنانے کے لیے سائٹ کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ مری میں انٹری گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے مری کے لیے دریائے جہلم سے پانی لانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم کی اصولی منظوری دی جبکہ موجودہ واٹر اسکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ مری میں پارکنگ کے لیے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں جبکہ مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا گیا۔

ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی عمارتیں فوری طور پر گرائی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ مری میں موٹر وے کی طرز پر صاف ستھری ٹوائلٹس بنائی جائیں گی۔

اجلاس میں مری کے لیےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ بس اسٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری

اجلاس میں مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری دی گئی۔ جبکہ جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ نواز شریف نے کہاکہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔ تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں، عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا، تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کردیا گیا۔ سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

نواز شریف کی اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف کو شاباش

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔

اجلاس میں ایم پی اے بلال ستی، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے۔

اس کے علاوہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز