امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرایران پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کی مقررہ ڈیڈ لائن تک معاہدہ کر لے، بصورت دیگر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تنازع ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو آج رات ایک پوری تہذیب تباہ ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک رات میں ایران کو تباہ کر دیں گے، جو کل بھی آ سکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
’۔۔۔ جو دوبارہ کبھی بحال نہیں ہو سکے گی۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ میں ایسا نہیں چاہتے لیکن غالب امکان یہی ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔
تاہم دوسری جانب انہوں نے مثبت پیش رفت کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی مسلم تنظیم کی ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت، کانگریس سے ایران جنگ روکنے کا مطالبہ
’۔۔۔ اب جبکہ مکمل اور ہمہ گیر نظامِ حکومت کی تبدیلی واقع ہو چکی ہے، جہاں مختلف، زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ذہن غالب آ چکے ہیں، تو کسے معلوم، ممکن ہے کہ کوئی حیرت انگیز اور انقلابی طور پر مثبت چیز رونما ہو جائے۔‘
صدر ٹرمپ کے مطابق آج کی رات دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے، اور آئندہ چند گھنٹوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
’47 برسوں سے جاری بھتہ خوری، بدعنوانی اور خونریزی کا سلسلہ بالآخر ختم ہو جائے گا۔‘













