ڈیڈ لائن تک معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بڑے حملے کیے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دھمکی دیدی

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران کے خلاف بڑے حملے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آج رات ایک تہذیب ختم ہو سکتی ہے، ٹرمپ کا ایران کو آخری انتباہ

ایک امریکی نیوز چینل کو ٹیلی فونک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایران پر ایسا حملہ کیا جا سکتا ہے جیسا اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

ان کے مطابق ایران سے متعلق معاملات پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت پیش رفت جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ رات 8 بجے تک صورتحال واضح ہو جائے گی، انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی تو حالات بدل سکتے ہیں۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج رات ایران کی تہذیب مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے، اگرچہ وہ ایسا نہیں چاہتے لیکن اس کا امکان موجود ہے۔

اپنے ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے اور موجودہ قیادت پہلے سے مختلف، زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ہے۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل: آبنائے ہرمز کھلوانے سے متعلق بحرین کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، جبکہ پاکستان، ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟