مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری رہی تو تیل کی قیمتیں دُگنی ہو سکتی ہیں، وزیر پیٹرولیم نے خبردار کردیا

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ختم نہ ہوئی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دگنی ہو سکتی ہیں اور سپلائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی توانائی بحران مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا انتباہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تیل کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے امریکا، افریقی ممالک، لیبیا اور نائیجیریا سے درآمدات کا بندوبست کیا ہے، تاہم نئی کھیپ ملک پہنچنے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

ادھر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور بعض ممالک میں قلت کے باوجود پاکستان نے صورتحال کو قابو میں رکھا ہے۔

ان کے مطابق حکومت نے صرف سبسڈی کا اعلان نہیں کیا بلکہ اس پر عملی طور پر عملدرآمد بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ درآمدات اور برآمدات پر فی الحال کوئی منفی اثر نہیں پڑا اور پاکستان سفارتی سطح پر بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے، تاہم توانائی کے شعبے کو چیلنجز کا سامنا ضرور ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق 14 مارچ سے 4 اپریل تک پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ہدفی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران کو دی گئی ڈیڈلائن کو چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو سخت حملے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پر ایران کے حملے، خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا گیا

پاکستان، ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور سفارتی کردار ادا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی