مشرق وسطیٰ کشیدگی: ٹرمپ ڈیڈلائن میں 2 ہفتوں کی توسیع کریں اور ایران آبنائے ہرمز کھول دے، وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے۔

ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی کہ سفارتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے تاکہ مذاکرات کو مکمل ہونے کا موقع مل سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، ایران صدر مسعود پزشکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شخصیات کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ ایران سے بھی اپیل کرتا ہے کہ وہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کریں تاکہ سفارتکاری کو موقع ملے اور جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے نہایت ضروری ہیں اور عالمی برادری کو بھی اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ڈیڈ لائن تک معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بڑے حملے کیے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دھمکی دیدی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی ڈیڈلائن میں چند گھنٹے باقی ہیں، جبکہ پاکستان، ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک سیز فائر کے لیے سفارتی کردار ادا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟