ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلیا میں مقدمہ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا ردعمل سامنے آگیا

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ڈیوڈ وارنر کے خلاف آسٹریلیا میں مبینہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے مقدمے پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے باضابطہ ردعمل جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے الزامات عائد کیے ہیں۔

کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کے چیف ایگزیکٹو لی جرمون نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارہ اس معاملے سے آگاہ ہے اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ جیسے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں میں شعور بیدار کرنا اس کی ترجیح ہے۔

لی جرمون کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو الزامات کی نوعیت کا مکمل علم ہے اور ادارہ آئندہ مراحل میں ان کی معاونت کرے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ رویے، خصوصاً محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں مزید آگاہی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس معاملے پر تاحال حتمی قانونی کارروائی جاری ہے اور عدالت میں پیشی کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں