پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے وسیع تر مفاد اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، جنگ بندی ہمیشہ انسانیت کی جیت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مکالمے اور خطے میں استحکام کے لیے کردار حوصلہ افزا ہے۔
Proud to see Pakistan leading the way for the greater good of world peace. Truly encouraging to see our PM Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir pushing for dialogue and stability.
A ceasefire is always a win for humanity, with Pakistan paving the way towards hope, unity…
— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) April 8, 2026
یہ بھی پڑھیں: اسلامی تنظیم تعاون کا امریکا، ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ہمیشہ انسانیت کی جیت ہوتی ہے اور پاکستان امید، اتحاد اور پائیدار امن کی جانب راستہ ہموار کر رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔














