امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 15 روزہ جنگ بندی کے بعد اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ قریبی طور پر کام کرے گا اور اس معاہدے کے 15 نکات میں سے کئی پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم پاکستان کی بات نے مجھے خوش کردیا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر شہباز شریف کا تذکرہ
ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مؤثر نظام حکومت کی تبدیلی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں یورینیئم افزودگی نہیں ہوگی اور امریکا ایران کے ساتھ مل کر زمین میں دفن تمام نیوکلیئر مواد کو ختم کرے گا، اور اس معاملے پر سخت سیٹلائٹ نگرانی جاری رہے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ محصولات اور پابندیوں کے معاملات پر بات چیت جاری ہے اور جو ممالک ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کریں گے، ان پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ان ٹیرفز کا اطلاق امریکا کو فروخت کی جانے والی تمام اشیا پر ہوگا اور کسی قسم کی رعایت یا استثنا شامل نہیں ہوگا۔














