بلوچستان حکومت کا سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ، کن افراد سے گاڑیاں واپس لی جائیں گی؟

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے قومی کفایت شعاری اقدامات کے تحت غیر مجاز افراد کے زیراستعمال سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اہم جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس میں سرکاری وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: پوری قوم کو پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر متعلقہ افراد کے زیراستعمال تمام سرکاری گاڑیوں کی فوری واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ اس سلسلے میں سابق گورنرز، سابق وزرائے اعلیٰ، سابق وزرا، سابق اراکین اسمبلی، ریٹائرڈ افسران اور دیگر غیر مجاز افراد سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں ہدایت دی کہ تمام سرکاری گاڑیوں کا جامع آڈٹ کیا جائے اور ایندھن کی فراہمی صرف تصدیق شدہ اور مجاز گاڑیوں تک محدود رکھی جائے تاکہ سرکاری وسائل کے غیر ضروری استعمال کو روکا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات مرتب کریں تاکہ مرحلہ وار ان گاڑیوں کی واپسی کا عمل شروع کیا جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دفتری اوقات کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگا، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت کے اس اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم: پنجاب حکومت نے 40 ارب روپے وفاق کو بھجوا دیے

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں سرکاری گاڑیوں کے غیر مجاز استعمال اور ایندھن کے بے جا خرچ سے متعلق شکایات طویل عرصے سے سامنے آتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری گاڑیوں کی واپسی، آڈٹ اور نگرانی کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کیا گیا تو اس سے سرکاری اخراجات میں کمی کے ساتھ حکومتی وسائل کے استعمال میں شفافیت بھی ممکن ہو سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں