صدر زرداری کی مسجد اقصیٰ پر یلغار کی مذمت، حیثیت تبدیلی کی کوشش اشتعال انگیزی قرار

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری نے مسجد اقصیٰ (الحرم الشریف) پر اسرائیلی افواج کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقام کی حرمت پر حملہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

6 اپریل کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا اور مسجد اقصیٰ کی مذہبی و قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے رمضان اور عید کے دوران عبادت گزاروں کی رسائی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، کو ایسے اقدامات کے جواز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان کے آخری جمعہ پر بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہ مل سکا

صدر نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار