ایران، امریکا جنگ بندی: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو معاشی ترقی میں بدلنے کا موقع ہے، اعزاز چوہدری

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینیئر سفارت کار اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی سفارتی کامیابیوں کو معاشی ترقی میں تبدیل کرے اور عالمی سطح پر اپنے مقام کو مزید مستحکم بنائے۔

وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے کردار کی وجہ سے دنیا کی دو بڑی طاقتیں امریکا اور ایران ایٹمی تصادم سے بچ کر مذاکرات کی میز پر آ گئی ہیں، اور پاکستان کو خطے میں امن کے لیے یہی کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں پاکستان کا گراف سفارتی اور عسکری میدان میں بہت اوپر ہے۔

اعزاز چوہدری نے کہاکہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے جس کی فوج طاقتور ہے، آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے، اور ہمارے پاس غیر معمولی وسائل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت کو تین بڑے کام فوری طور پر کرنے چاہییں۔ جن میں سے ایک فوراً سولر سلوشن کی طرف جانا اور پوری صنعت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا، آئی پی پیز کو جنگی حالات کے تناظر میں کم کرنا اور ان کے معاہدوں پر نظر ثانی کرنا، اپنی بندرگاہوں کو رابطے اور ٹرانس شپمنٹ کا محور بنانا اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان یہ کام کرلے تو یہ ایک بڑی اقتصادی قوت بھی بن سکتا ہے۔

پاکستان کا کردار امن کا ہے

ایران، امریکا مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہاکہ کچھ حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ پاکستان جنگ میں شامل ہو سکتا ہے، تاہم یہ غلط تھا کیونکہ پاکستان کا کردار ہمیشہ امن کا رہا ہے۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی خارجہ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بنیاد ہی امن کے اصول پر رکھی گئی تھی اور موجودہ قیادت نے اسی پالیسی پر عمل کیا۔

اسلام آباد مذاکرات پیچیدہ ہوں گے

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات انتہائی پیچیدہ ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک کے مؤقف میں واضح فرق موجود ہے۔ ایران اپنی خودمختاری اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے جبکہ امریکا پابندیوں کے خاتمے کو مختلف شرائط سے مشروط کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کامیاب مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ دونوں فریق اپنی پوزیشن میں لچک دکھائیں اور کوئی مشترکہ راستہ نکالیں، کیونکہ مذاکرات میں ہمیشہ دونوں جانب سے کچھ نہ کچھ رعایت دی جاتی ہے۔

آبنائے ہرمز کے مسئلے پر درمیانی راستہ نکلنے کا امکان

اعزاز چوہدری نے کہاکہ ممکنہ حل کے طور پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی درمیانی راستے پر اتفاق ہو سکتا ہے، جس سے خطے میں استحکام آئےگا۔

اعزاز چوہدری کے مطابق پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے باعث سعودی عرب، ایران، امریکا اور چین سمیت تمام متعلقہ فریقین نے پاکستان پر اعتماد کیا، جو ایک منفرد موقع تھا کیونکہ تمام متحارب قوتیں پاکستان کو ایک غیر جانبدار اور مخلص ثالث کے طور پر دیکھ رہی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ جنگ سے امن کی جانب پیشرفت میں کئی عوامل کارفرما رہے، جن میں امریکا کے اندرونی دباؤ، ایران میں ہونے والی تباہی، خلیجی ریاستوں کے خدشات اور اسرائیل کی داخلی صورتحال شامل ہیں۔ ان عوامل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

ایٹمی جنگ کا امکان نہیں تھا

اعزاز چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ بعض مواقع پر ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ضرور تھا، تاہم مکمل ایٹمی جنگ کا امکان کم تھا کیونکہ اس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

پاکستان کو نوبیل انعام مانگ کر نہیں لینا چاہیے

اعزاز چوہدری کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون پہلے سے موجود ہے، جسے مزید وسعت دی جا سکتی ہے، خاص طور پر دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

نوبیل امن انعام سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان نے جو کردار ادا کیا ہے وہ بذات خود ایک بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کو یہ انعام مانگنا نہیں چاہیے، تاہم اگر عالمی سطح پر اس کا اعتراف کیا جائے تو یہ ملک کے لیے باعث فخر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے 90 سے زائد ممالک کے لیے ‘ویزہ فری’ قیام کی مدت کم کردی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

زمین پر آخری مکمل سورج گرہن، سائنسدانوں نے کائناتی نظارے کے خاتمے کے وقت کا تعین کردیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم