پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی، پہلے ہی میچ میں 8-0 سے فتح

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن نیشنل فٹبال ٹیم نے اپنے پہلے بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026، شائقین کے لیے ٹکٹس کی خریداری کا آخری موقع

آئیوری کوسٹ میں جاری ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹرکس اینڈ کیکوس ویمن فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔

پاکستانی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی مکمل برتری قائم رکھی جبکہ حریف ٹیم پورے میچ میں ایک بھی گیند گول کی سمت نہ بھیج سکی۔

یہ کامیابی قومی ویمن ٹیم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جس سے عالمی سطح پر ٹیم کی مضبوط انٹری ثابت ہوئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ موریطانیہ ویمن فٹبال ٹیم کے خلاف 12 اپریل کو ہوگا، جبکہ 17 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ ویمن فٹبال ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں:فیفا عالمی رینکنگ: فرانس سب سے آگے، پاکستان کا 202واں نمبر

شاندار آغاز کے بعد ٹیم سے آئندہ میچز میں بھی بہترین کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز