امریکا ایران مذاکرات: ویزا فری سہولت صرف ایران اور امریکا کے وفود و صحافیوں کو حاصل ہوگی، وزرات خارجہ

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ٹاکس 2026 کے لیے شریک ممالک کے وفود اور صحافیوں کو ویزا فری سفری سہولت فراہم کی گئی ہے، تاہم یہ سہولت تیسرے ممالک کے شہریوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات: پاکستان ماضی میں کب کب عالمی سفارتکاری کا مرکز بنا؟

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد ٹاکس 2026 کے لیے ایران اور امریکا سے آنے والے شرکا کو ویزا فری انٹری کی اجازت دی ہے۔ یہ سہولت صرف مذاکرات کے دورانیے تک محدود ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سہولت کسی بھی تیسرے ملک کے شہریوں کے لیے نہیں ہے اور صرف شریک ممالک کے سرکاری وفود اور صحافی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ وضاحت وزارتِ خارجہ کے دفترِ ترجمان کی جانب سے میڈیا سوالات کے جواب میں جاری کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں