امریکا ایران مذاکرات، راولپنڈی میں کل بھی مقامی تعطیل کا اعلان

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں کل 11 اپریل کو بھی مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 11 اپریل کو ضلع راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق ضلعے میں ایمرجنسی سروسز بحال رہیں گی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کل اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جس کے تناظر میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب 11 اور 12 اپریل کو راولپنڈی میں بازار بھی بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp