اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، 11 اور 12 اپریل کو خصوصی ٹریفک پلان نافذ، ریڈ زون مکمل بند

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر 11 اور 12 اپریل 2026 کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت سکیورٹی اور پروٹوکول کے باعث ریڈ زون اور سیمی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد: ٹریفک ایڈوائزری جاری، اہم شاہراہوں پر ڈائیورژنز کا اعلان

ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک، کشمیر چوک سے کلب روڈ کے راستے زیرو پوائنٹ تک دونوں اطراف، شکر پڑیاں روڈ چاند تارہ چوک سے سیوینتھ ایونیو تک، جناح ایونیو خیابان چوک سے بلیو ایریا تک اور مارگلہ روڈ فیصل چوک سے ٹریل 3 تک بند رہے گی۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے کڑال سے زیرو پوائنٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اور جی ٹی روڈ سے آنے والے شہری فیصل موڑ، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں جبکہ پشاور سے لاہور جانے والے مسافر ٹیکسلا موٹروے، ترنول پھاٹک اور فتح جنگ موٹروے کا راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: غیرملکی وفود کی آمد کے باعث سیکیورٹی اور ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد کے سیکٹرز G-5 تا G-7 اور F-5 تا F-7 کے مکین مارگلہ روڈ اور نائنتھ ایونیواستعمال کر سکیں گے، جبکہ بھارہ کہو سے آنے والوں کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ متبادل راستے ہوں گے۔

ایڈوائزری کے مطابق ان دونوں دنوں اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی مکمل طور پر بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں، جبکہ مزید معلومات کے لیے آئی ٹی پی کے واٹس ایپ چینل اور ریڈیو ایف ایم 92.4 سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا، وزیراعظم

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے 90 سے زائد ممالک کے لیے ‘ویزا فری’ قیام کی مدت کم کردی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم