اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد: ٹریفک ایڈوائزری جاری، اہم شاہراہوں پر ڈائیورژنز کا اعلان

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر 11 اور 12 اپریل کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے پر مختلف مقامات پر ڈائیورژنز لگائی جائیں گی، جبکہ ریڈ زون میں سرکاری گاڑیوں کے علاوہ ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریڈ زون کی جانب سفر سے اجتناب کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، ٹریفک پولیس کا ڈائیورژن پلان جاری

جاری کردہ متبادل ٹریفک پلان کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے شہری فیصل موڑ، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک کو روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے کی جانب موڑا جائے گا۔ اسی طرح بھارہ کہو، کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ کو بھی متبادل راستوں کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی

پلان کے تحت زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جبکہ 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ ریڈ زون کے تمام راستے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین ٹریفک معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ