وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ہفتہ وار رپورٹ طلب

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام شہروں میں جاری منصوبوں پر باقاعدہ اور تفصیلی رپورٹس پیش کی جائیں، جبکہ مثالی گاؤں منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی ہر ہفتے لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی سائبر کرائم یونٹ کی منظوری

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 51 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری بھی فراہم کی جا رہی ہے جس میں ڈی سلٹنگ مشینیں، سیکشن مشینیں، جیٹنگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ سیٹس شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویسٹ کنٹینرز اور کوڑے دان مستقل طور پر صاف رکھنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ شہری صفائی کے نظام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے جو 20 اپریل سے فعال ہو جائے گا، جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی اسی نوعیت کا پلانٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو گورنر پنجاب بنایا جارہا ہے؟

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پراجیکٹ گیلری کے ذریعے ہر تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تصویری جائزہ لیا گیا جبکہ لائیو ڈیش بورڈ پر مالی اور جسمانی پیشرفت کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی کے 5 برسوں میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوئے، موجودہ حکومت نے وہ کام دو سال کے عرصے میں مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واسا منصوبوں کی جلد تکمیل کے بعد شہروں کی خوبصورتی اور بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں