دنیا بھر سے خالی آئل ٹینکرز عالمی معیار کا تیل اور گیس حاصل کرنے کے لیے امریکا کا رخ کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے خالی آئل ٹینکرز بڑی تعداد میں امریکا کا رخ کر رہے ہیں تاکہ یہاں سے عالمی معیار کا تیل اور گیس حاصل کر سکیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے عالمی توانائی کی منڈی میں امریکا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دیو ہیکل بحری جہاز اس وقت امریکی بندرگاہوں کی جانب گامزن ہیں جن کا مقصد یہاں سے بہترین کوالٹی کی پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی لوڈنگ کرنا ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ امریکا کے پاس موجود تیل کے ذخائر حجم اور معیار کے لحاظ سے دنیا کی اگلی دو بڑی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکی توانائی نہ صرف وافر مقدار میں دستیاب ہے بلکہ یہ معیار کے اعتبار سے بھی دنیا میں سب سے برتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں