بطور میئر نیویارک ابتدائی 100 دن میں کیا کیا؟ ظہران ممدانی نے اپنی کارکردگی بتا دی

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا آغاز شہری سہولیات کی بہتری اور مہنگائی میں کمی کے وعدوں پر پیش رفت کے ساتھ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی، جو نیو یارک کے پہلے مسلم میئر ہیں، نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں بچوں کی دیکھ بھال، رہائشی مسائل اور روزمرہ شہری سہولیات کی بہتری شامل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے ابتدائی مرحلے میں ہزاروں ڈے کیئر نشستیں بڑھانے کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: ظہران ممدانی کی نیو یارک میں اسٹیٹ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

رپورٹ کے مطابق ممدانی کے دور میں شہری انفراسٹرکچر پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے اور شہر بھر میں ایک لاکھ سے زائد گڑھے (پاتھولز) بھرے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے مسائل حل کرنا شہری حکومت پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔

تاہم انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے، خاص طور پر ٹیکس پالیسیوں اور مہنگائی کم کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔ کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ امیروں پر زیادہ ٹیکس لگانے سے کاروبار اور سرمایہ شہر سے باہر جا سکتے ہیں۔

ممدانی نے کہا کہ نیو یارک جیسے مہنگے شہر میں رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات عام شہریوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہے ہیں، اس لیے حکومت کو ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: نیویارک میئر کے لیے امیدوار ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ آمنے سامنے

ان کے مطابق شہری حکومت کی کامیابی صرف بڑے منصوبوں سے نہیں بلکہ روزمرہ مسائل کے حل سے بھی جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت گڑھوں جیسے بنیادی مسائل حل نہیں کر سکتی تو عوام بڑے وعدوں پر کیسے اعتماد کریں گے۔

میئر کے پہلے 100 دنوں کو جہاں کچھ حلقے اصلاحات کا آغاز قرار دے رہے ہیں، وہیں سیاسی اختلافات اور معاشی پالیسیوں پر بحث بھی تیز ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘