69 فیصد عوام کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر اعتماد، پنجاب درست سمت میں گامزن: سروے

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے حکومت پنجاب کی 2 سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے مطابق 69 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی قیادت کو سراہتے ہوئے پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دیا، جبکہ 32 فیصد نے کارکردگی کو ’آؤٹ اسٹینڈنگ‘ اور 31 فیصد نے ’گڈ‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پاکستان کی پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح، وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک گاڑی خود ڈرائیو کی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حامی نکلی، جبکہ 55 فیصد افراد نے آئندہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

سیاسی مقبولیت کے حوالے سے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 42 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جبکہ 56 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے وزیراعلیٰ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

عوامی سروے میں ’ستھرا پنجاب پروگرام‘ 33 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ ویمن ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن (30 فیصد)، پبلک ٹرانسپورٹ (29 فیصد) اور تعلیم (27 فیصد) کے شعبوں میں بھی نمایاں کارکردگی سامنے آئی۔

اس کے علاوہ 26 فیصد افراد نے امن و امان کی صورتحال اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر میں بہتری کو سراہا، جبکہ 56 فیصد افراد نے سینی ٹیشن اور بلدیاتی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سروے میں 7 ہزار شہریوں کی رائے لی گئی، جن میں 50 فیصد خواتین اور 50 فیصد مرد شامل تھے۔ شرکاء میں 57 فیصد کا تعلق دیہی جبکہ 43 فیصد کا شہری علاقوں سے تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ہفتہ وار رپورٹ طلب

آئی پی او آر کے مطابق 18 سے 40 سال کے 69 فیصد افراد نے مثبت خیالات کا اظہار کیا، جبکہ مجموعی طور پر 65 فیصد افراد نے پنجاب کو ترقی کی درست سمت پر گامزن قرار دیا۔

سروے میں صفائی کے نظام، صحت و تعلیم اصلاحات، مہنگائی میں ریلیف، پبلک ٹرانسپورٹ اور بسنت کی بحالی جیسے اہم امور پر بھی عوامی رائے کا جائزہ لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں