پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر اپنی قدرتی خوبصورتی، منظم طرزِ تعمیر اور پرامن ماحول کی بدولت بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں مختلف غیر ملکی صحافیوں، سیاحوں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے اسلام آباد کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے جس کے باعث شہر کی خوبصورتی کے چرچے عالمی سطح پر بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد غیر ملکییوں نے اسلام آباد کو دنیا کے خوبصورت ترین اور محفوظ ترین دارالحکومتوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کی منصوبہ بندی، سبزہ زار اور قدرتی مناظر اسے دیگر شہروں سے ممتاز بناتے ہیں۔
غیر ملکی صحافیوں نے اپنی ویڈیوز اور بلاگز میں کہا ہے کہ اسلام آباد کا ماحول نہایت صاف، پرسکون اور دلکش ہے۔ کینیڈین سینیئر صحافی نے دورہ پاکستان کو انتہائی یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے انتظامات اور کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے اور کہا کہ آپ جب تک پاکستان نہ آئیں آپ پاکستان کو نہیں جان سکتے۔
Kimberly Halkett نے اپنے پہلے دورۂ پاکستان کو انتہائی یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھانے اُن کی زندگی کے بہترین کھانوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ وہ پاکستان کو جانتی ہیں، لیکن اصل میں کسی ملک کو اُس وقت تک نہیں جانا جا سکتا جب تک… pic.twitter.com/60xkSxVxVo
— صحرانورد (@Aadiiroy2) April 12, 2026
ایران امریکا مذاکرات کی کوریج کے لیے آنے والی العریبیہ کی صحافی نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مہمان نوازی کا بے حد شکریہ۔ یہ 48 گھنٹے واقعی نہایت قیمتی اور یادگار تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور سیاح دوبارہ ضرور آؤں گی۔ یہاں کے لوگ بے حد شاندار اور مہمان نواز ہیں۔
Good bye #Islamabad, and thank you for your hospitality, 48 hours across the other side of the world was worth it . I will come back again as a tourist , amazing people . #Pakistán #Iran talks . pic.twitter.com/hoECrrUmHf
— Nadia Bilbassy Charters ناديا البلبيسي (@nadia_bilbassy) April 13, 2026
امریکی صحافی نے کہا کہ مجھے پاکستان سے محبت ہو گئی ہے جس پر ایک غیر ملکی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب لوگ پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔ میرے خیال میں اس کی وجہ یہاں کے مناظر کی غیر معمولی خوبصورتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی ہے۔
This happens a lot, when people visit Pakistan. I think it’s due to the exceptional beauty of the landscape and hospitality of Pakistanis. pic.twitter.com/1R0EZF2gtw
— Tesla and Doge (@TeslaAndDoge) April 13, 2026
ایک غیر ملکی سیاح نے اسلام آباد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ امن، محبت اور بھائی چارے کا شہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مستقبل میں ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کروں گا۔ کیا کوئی اسلام آباد، لاہور، کراچی، میرپور یا مظفرآباد میں مجھ سے ملاقات کرنا چاہے گا؟
Welcome to Islamabad – the city of peace, love and brotherhood!… I will visit Pakistan once again inshaAllah in the future. Who wants to meet me in Islamabad, Lahore, Karachi, Murpir or Muzaffarabad?… pic.twitter.com/Lvk187NhXQ
— Turgay Evren (@TurgayEvren1) April 11, 2026
ایک غیر ملکی رپورٹرنے فیصل مسجد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسلام آباد کی تعریف کی۔
Sunday afternoon call to prayer from Islamabad's gorgeous Faisal Mosque pic.twitter.com/D5akHBSKEp
— Eric Martin (@EMPosts) April 13, 2026
ایک اور غیر ملکی صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر خوبصورت شہر ہے جس کا مقابلہ دنیا کے بڑے ممالک کے دارالحکومت بھی نہیں کر سکتے، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ جو بھی ہمارے ملک سے ہو کر جاتا ہے اسے پاکستان سے عشق ہو جاتا ہے۔
پاکستانی دنیا کی بہترین قوم ہیں کیونکہ یہ محبت کرنے والے لوگ ہیں مہمان نواز ہیں اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے پاکستان
شکر الحمد اللہ رب العزت جو بھی ہمارے ملک سے ہو کر جاتا ہے اسے پاکستان سے عشق ہو جاتا ہے pic.twitter.com/EAOrbNfzyp— Shahzad Afzal (@Chib_Rajpoot01) April 12, 2026
اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان قدرتی حسن اور مہمان نوازی کے لحاظ سے دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔














