دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر سائٹ ایریا میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشتگرد نور عالم عرف وفادار کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نور عالم عرف وفادار ایک عرصے سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، ملزم 2014 میں مفتی نور ولی گروہ میں شامل ہوا تھا اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق 2021 میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں اس کے دو ساتھی ہلاک ہوئے جبکہ ملزمان نے 6 اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔ ملزم آئی ای ڈیز نصب کرنے اور ریموٹ کنٹرول دھماکوں کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔

آپریشنز کے خوف سے ملزم افغانستان فرار ہو گیا تھا جہاں سے وہ کمانڈر بلال عرف طوفان کی ہدایات پر نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ حالیہ معلومات کے مطابق، ملزم کراچی میں روپوش ہو کر دہشتگردی کا نیا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: رینجرز نے سی ٹی ڈی تھانے سے عراق سے آئے شہری کو کیسے بازیاب کرایا؟

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نور عالم سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کو خراب کرنے والی کسی بھی بیرونی سازش کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

کراچی سمیت ملک بھر میں گزشتہ تین ماہ (فروری تا اپریل 2026) کے دوران دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز کی کراچی میں کارروائی، 3 انتہائی مطلوب سہولتکار دہشتگرد گرفتار

حال ہی میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 15 سے زائد ہائی پروفائل دہشتگرد گرفتار ہو چکے ہیں، زیادہ تر گرفتاریاں فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کے سلیپر سیلز کے خلاف کی گئیں۔

 گزشتہ 90 دنوں میں رینجرز نے 50 کلو سے زائد بارودی مواد اور درجنوں خودکار ہتھیار قبضے میں لیے۔ افغانستان سے متصل سرحدوں پر سختی کے باعث کئی دہشتگردوں نے شہری علاقوں کا رخ کیا، جنہیں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے پکڑا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے 90 سے زائد ممالک کے لیے ‘ویزہ فری’ قیام کی مدت کم کردی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

زمین پر آخری مکمل سورج گرہن، سائنسدانوں نے کائناتی نظارے کے خاتمے کے وقت کا تعین کردیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم