ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: ایلون مسک اور پاول دوروف کے واٹس ایپ کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی معروف شخصیات نے میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی سیکیورٹی اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے صارفین کے ساتھ دھوکہ قرار دے دیا ہے۔

ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی میں موجود خامیوں کو ’تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے 95 فیصد پیغامات گوگل اور ایپل کے سرورز پر سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اپ ڈیٹس: سخت ترین سیکیورٹی سیٹنگز کا نیا آپشن بھی شامل

 ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ واٹس ایپ انکرپشن کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن بیک اپ انکرپشن کا آپشن اکثر صارفین استعمال نہیں کرتے، جس کے باعث ان کی نجی گفتگو ایجنسیوں، ہیکرز اور خود کمپنیوں کے لیے کھلی کتاب بن جاتی ہے۔

پاول دوروف نے مزید الزام عائد کیا کہ ایپل اور گوگل ہر سال ہزاروں بار واٹس ایپ کے بیک اپ پیغامات تیسرے فریق کو فراہم کرتے ہیں، جبکہ ان کے بقول ٹیلی گرام نے اپنی 12 سالہ تاریخ میں اب تک کسی کو ایک بائٹ ڈیٹا بھی فراہم نہیں کیا۔

دوسری جانب ایکس ( سابقہ ٹویٹر) اور ایکس اے آئی کے سربراہ ایلون مسک نے بھی پاول دوروف کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  روس کے حمایت یافتہ گروپ نے صحافیوں، حکومتی اور فوجی اہلکاروں کے  واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرلیے

ایلون مسک نے میٹا پر الزام لگایا کہ وہ صارفین کی رضامندی کے بغیر ان کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کررہی ہے۔

ان الزامات کے ساتھ ساتھ میٹا کو امریکا میں ایک عوامی مقدمے کا بھی سامنا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ اپنے ملازمین اور تیسرے فریق کو صارفین کے پیغامات تک غیر قانونی رسائی فراہم کرتا ہے، تاہم میٹا نے ان تمام الزامات کو’جھوٹا اور لغو‘ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے ‘سگنل پروٹوکول’ کے ذریعے پیغامات کو انکرپٹ کررہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بھیجنے والے اور وصول کرنے والے کے علاوہ کوئی دوسرا شخص ان پیغامات کو نہیں پڑھ سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!