بقایا جات کی عدم ادائیگی، بی آر ٹی بس سروس چلانے والی کمپنی نے 7 جون کی ڈیڈ لائن دے دی

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں بی آرٹی بس سروس چلانے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 7 جون کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا ہے کہ اگر بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جاتی تو بس سروس کو بند کر دیا جائے گا۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیر 5 جون تک 75 کروڑ روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا ہے کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو 7 جون کو بس سروس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی حکومت کی نادہندہ نکلی

دوسری جانب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی خیبرپختونخوا حکومت کی نادہندہ ہے۔

دستاویز کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے جی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی نجی کمپنی کو لیز پردی تھی جس کی مدت جنوری 2013 سے اکتوبر 2022 تک تھی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے ساتھ 16 لاکھ 56 ہزار روپے ماہانہ کرایہ کا معاہدہ طے پایا تھا مگر نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے کرایہ دینا بند کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ نجی کمپنی لیز کے کرائے کی مد میں حکومت کی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے  کی مقروض ہے جبکہ معاہدہ ختم ہونے کے باوجود کمپنی نے اب بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار