ملک میں تیل کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیر اعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور کھپت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی خوش آئند اور امن کی طرف ایک اہم قدم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں تیل کی کھپت کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر منصوبہ بندی کے باعث خطے میں کشیدگی کے باوجود ملک میں تیل کی کمی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

 

حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں تاہم کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیل کی درآمد کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احسن اقبال، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp