بیٹرز کو صرف اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں، سلو بیٹنگ کرنے کے سوال پر بابر اعظم کا جواب

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بیٹرز کو صرف اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں، بلکہ ہر میچ میں کنڈیشنز کے مطابق حکمت عملی اپنانا ضروری ہوتا ہے۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 20 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہر وکٹ ایک جیسی نہیں ہوتی، اسی لیے ہر بار ایک مختلف گیم پلان کے ساتھ میدان میں اترنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ پر ایک میچ میں 240 رنز بنے، لیکن اگلے میچ میں وکٹ مختلف تھی جس کے باعث 180 رنز بنانا بھی مشکل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم نے کرس گیل کو پیچھے چھوڑ کر ٹی20 کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے کہا کہ کرکٹ صرف ہر گیند کو ہٹ کرنے کا نام نہیں، بلکہ حالات کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔ اگر ایک بیٹر مشکل میں ہو تو اسے دوسرے بیٹر کے لیے اسٹرائیک گھمانا چاہیے تاکہ وہ جارحانہ کھیل پیش کرسکے۔

پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے مزید کہا کہ جب ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو خوشی ہوتی ہے اور مختلف پوزیشنز پر مختلف انداز میں کھیلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کرکٹ تیز ہوگئی ہے، یہاں تک کہ ریڈ بال کرکٹ میں بھی رفتار بڑھ گئی ہے، اس لیے کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر عملدرآمد، بابر اعظم کا نیشنل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ٹیم کا جو مومینٹم بن چکا ہے اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے نوجوان بولر سفیان مقیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ خواہشیں تو بڑی ہوتی ہیں، لیکن جو کچھ نصیب میں ہوگا وہ وقت آنے پر ضرور ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی کیپٹن اننگز: پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 224 رنز کا ہدف، ایک اور کلین سوئپ کی تیاری

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز