امریکا ایران مذاکرات کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں اضافہ

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ سیشن میں شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دوبارہ بحال ہونے پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں 3700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کوششوں سے امریکا ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

صبح قریباً 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 164,322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو 3730 پوائنٹس یا 2.32 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان اہم شعبوں میں دیکھا گیا جن میں گاڑیوں کی تیاری، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔

بڑے حصص جیسے ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، مری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبکو، پاکستان ریفائنری اور اٹک ریفائنری میں اضافہ دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی تھی جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 6600 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 160,591 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1600 پوائنٹس بڑھ گیا

عالمی سطح پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ایشیائی منڈیوں میں اضافہ جبکہ تیل کی قیمتوں اور محفوظ سمجھی جانے والی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی۔ اس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا جاری رہنا بتایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب