ویڈیو: پریس کانفرنس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے خود آرڈر ریسیو کیا اور 100 ڈالر ٹپ بھی دی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس میں گزشتہ روز ایک غیر معمولی اور دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے میکڈونلڈز کا کھانا ڈلیور کیا گیا اور انہوں نے اسے خود موصول کیا جس نے لمحوں میں اسے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

اس موقع پر موجود صحافیوں کے درمیان صدر ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’یہ اسٹیج کیا ہوا نہیں لگتا‘ جس کے بعد یہ ڈلیوری ایک باقاعدہ میڈیا ایونٹ کی شکل اختیار کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’شناختی کارڈ پر میری مرضی کی تصویر لگاؤ ورنہ دفتر بند کرو‘، نادرا کے باہر خاتون کا انوکھا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے ڈلیوری رائیڈر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی جس دوران انہوں نے اپنے مجوزہ ’ون بگ بیوٹیفل بل‘ اور ’نو ٹیکس آن ٹپس‘ پالیسی کا ذکر کیا۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکہ میں زیادہ تر شہری ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ کے قریب تھے۔

اس دوران جب صحافیوں نے پوچھا کہ آیا رائیڈر کو اچھی ٹِپ ملی تو ٹرمپ نے بغیر کسی تاخیر کے اپنی جیب سے 100 ڈالر نکال کر انہیں دے دیے جس پر ماحول مزید غیر رسمی اور دلچسپ ہو گیا۔

 اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ جہاں کچھ اسے ایک دلچسپ اور غیر معمولی لمحہ قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے سیاسی تشہیر سے جوڑ رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ٹرمپ نے زندگی میں پہلی بار کسی کو ٹپ دی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ پورا ڈرامہ  دراصل ’ٹپس پر کوئی ٹیکس نہیں‘ کے نعرے کے گرد ترتیب دیا گیا تھا حالانکہ یہ بات حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!