انصاف پر ٹیکس؟ بائیو میٹرک فیس کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سےمقدمات کے اندراج کے لیے بائیو میٹرک تصدیق اور فیس لازمی قرار دینے کے اقدام کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سابق صدر ملتان ہائیکورٹ بار، سید ریاض الحسن گیلانی نے ایک آئینی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 7 جنوری 2026 کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔

درخواست کے مطابق عدالتوں میں بائیو میٹرک تصدیق اور فیس کا نفاذ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ 200 روپے کی بائیو میٹرک فیس انصاف تک رسائی میں رکاوٹ ہے اور یہ اقدام انصاف پر ٹیکس لگانے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں قید افراد کے لیے بھی بائیو میٹرک لازمی قرار دینا غیر مناسب اور ناقابلِ عمل ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عدلیہ کو ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں، کیونکہ آئین کے تحت ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بائیو میٹرک فیس سے حاصل ہونے والی رقم بار ایسوسی ایشنز اور عدالتی عملے کے لیے مختص کی گئی ہے، جو قانونی تقاضوں کے خلاف ہے۔

مذکورہ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ اور قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم