پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ میں بہترین سفارت کاری پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت ملکی قیادت کا شکر گزار ہوں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ آئی ایم ایف، عالمی بینک، مختلف ممالک اور ان کے وزرائے خزانہ اعتراف کر رہے ہیں کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں جو سہولت کاری کی ہے، وہ گزشتہ 5 دہائیوں میں نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:  پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، معیشت کے لیے مثبت اشارہ

وزیر خزانہ نے اس موقع پر سعودی عرب کے معاشی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی بروقت مالی معاونت اور عالمی سطح پر اعتماد میں اضافے سے پاکستان کو معیشت اور بیرونی کھاتوں میں استحکام کے لیے مثبت رفتار حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب امریکی ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے، جس کی رقم آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کا موجودہ 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ اب سالانہ رول اوور کے بجائے طویل مدت کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان