برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے ایک قرارداد سینیٹ میں پیش کریں گے، جس سے امریکی کانگریس میں اسرائیل کی حمایت کا حقیقی اندازہ لگایا جا سکے گا۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ وہ اس ہفتے اس قرارداد پر ووٹنگ کروانے کے لیے ‘فورس دی ووٹ’ کا طریقہ اختیار کریں گے، جس کے تحت سینیٹ میں اکثریتی قیادت کی منظوری کے بغیر بھی بل پیش کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ قرارداد اسرائیلی فوج کو تقریباً نصف ارب ڈالر مالیت کے بموں اور بلڈوزرز کی فروخت روکنے سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا

انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں مزید امریکی فوجی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم یہ قرارداد ریپبلکن اکثریت والی سینیٹ میں منظور ہونے کے امکانات کم ہیں، البتہ اس سے ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر اسرائیل کی حمایت میں کمی کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ گزشتہ سال بھی سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کردہ اسی نوعیت کی قرارداد 27 کے مقابلے میں 70 ووٹوں سے مسترد ہو گئی تھی، تاہم اس وقت بھی اسے اسرائیل کے لیے کم ہوتی حمایت کی علامت قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے

رپورٹس کے مطابق امریکا میں اسرائیل کے لیے عوامی حمایت میں مسلسل کمی آ رہی ہے، خاص طور پر نوجوانوں اور ڈیموکریٹس کے درمیان۔ ایک حالیہ سروے میں صرف 46 فیصد امریکیوں نے اسرائیل کے حق میں رائے دی، جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ شرح مزید کم دیکھی گئی۔

ادھر امریکی پالیسی پر تنقید میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اور بعض حلقے غزہ جنگ اور ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں۔اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم