بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد، خیبر پختونخوا حکومت کا 180 دن کا مطالبہ رد

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید 180 دن کی مہلت دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد انتخابی شیڈول پر کسی بڑی تاخیر کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی قانون سازی، موسمی حالات، انتظامی مشکلات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث اضافی وقت درکار ہے۔ تاہم کمیشن نے اس مؤقف کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مقررہ وقت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کے لیے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، جبکہ موسمی یا سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر انتخابی عمل میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں۔ کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی یہ درخواست مختلف انتظامی اور سیاسی عوامل کے پیش نظر دی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابی عمل اپنے مقررہ فریم ورک کے مطابق آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ہنگو میں 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، 10 لاپتا

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا منفرد اقدام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی