بابراعظم کی شاندار فارم، پی ایس ایل کے سی ای او نے نظرِ بد سے بچانے کے لیے منفرد انداز اپنا لیا

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نظرِ بد سے بچانے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

مزید پڑھیں: بیٹرز کو صرف اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں، سلو بیٹنگ کرنے کے سوال پر بابر اعظم کا جواب

میدان میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی پہلے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جبکہ وائرل ویڈیو میں سلمان نصیر اور بابر اعظم کے درمیان خوشگوار اور دلچسپ لمحہ بھی دیکھنے کو ملا۔ ویڈیو میں سلمان نصیر بٹوے سے کرنسی نوٹ نکال کر بابر اعظم کی نظر اتارتے ہیں اور پھر انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم حال ہی میں ٹی20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بنے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 4 ہزار رنز عبور کرنے والے واحد بیٹر بھی ہیں، جبکہ اس فارمیٹ میں 100 نصف سینچریاں بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل 11 میں اپنی چھٹی کامیابی سمیٹی۔

میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد زلمی کے بولرز نے کوئٹہ کو 20 اوورز میں 154 رنز تک محدود رکھا۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا مطلوبہ اسکور 9 گیندیں قبل صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بابراعظم نے 51 گیندوں پر ناقابلِ شکست 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے پی ایس ایل میں تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

پشاور زلمی اس وقت 7 میچز میں 6 فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آلودگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات ہوئے؟ وفاقی آئینی عدالت نے وفاق اور صوبوں سے نئی رپورٹ طلب کرلی

فیفا نے ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی

’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

ناران میں سیاحوں کا غیر معمولی رش، کمرے نایاب، سیاح مہنگے اور غیر معیاری ٹین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور

موت کے خدشات غلط ثابت، ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا گائیڈ محفوظ بازیاب

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے