وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سیکیورٹی و توانائی تعاون بڑھانے کا عزم

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے قطر کی جانب سے پاکستانی طیارے کو جنگی جہازوں کے ذریعے دیے گئے شاندار استقبال پر شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ دوحہ میں نہایت گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے امیرِ قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے وہ اس غیر معمولی اور پرخلوص اقدام پر ممنون ہیں، جس کے تحت قطر کے جنگی طیاروں نے ان کے طیارے کو قطری فضائی حدود میں داخلے پر اسکواڈرن کی صورت میں استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف قطر کی روایتی مہمان نوازی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا بھی مظہر ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، خصوصاً خلیجی خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور عالمی سطح پر قریبی رابطہ کاری کے ذریعے امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے قطر اور دیگر علاقائی ممالک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی سخت مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی، دفاع اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مطابق یہ ملاقات انتہائی خوشگوار اور نتیجہ خیز رہی، جو پاکستان اور قطر سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ قطر کے دوران ان کا شاندار اور منفرد انداز میں استقبال کیا گیا، جہاں قطری فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ان کے طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حفاظتی حصار میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا طیارہ جیسے ہی قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے کر ائیرپورٹ تک اسکارٹ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس پرتپاک اور باوقار استقبال پر قطری قیادت اور پائلٹس کا شکریہ ادا کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ وزیراعظم کے دورے کو دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی