اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرانے کے احکامات جاری

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت انہیں رات 8 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز، بیکریاں، کریانہ، گوشت، پھل اور سبزی کی دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور تمام قسم کی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ پرائیویٹ تقاریب بھی اسی وقت تک مکمل کرنا ہوں گی۔

اس کے علاوہ جمز، کلبز اور کھیلوں کی سہولیات کو رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور اگلے حکم تک برقرار رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘