بارش میں باہر نکلنے کے 4 حیرت انگیز فوائد، تحقیق کیا کہتی ہے؟

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارش صرف موسم کی تبدیلی نہیں بلکہ انسانی جسم اور ذہن پر مثبت اثرات ڈالنے والا ایک قدرتی عمل بھی ہے۔ نئی سائنسی تحقیقات کے مطابق بارش کی خوشبو، اس کے ذرات اور آواز انسانی موڈ، صحت اور یادداشت پر حیرت انگیز اثرات ڈال سکتے ہیں جس سے انسان خود کو زیادہ پُرسکون اور ہلکا محسوس کرتا ہے۔

مثبت آئنز اور بہتر موڈ

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران آئنز پیدا ہوتے ہیں جو دماغ میں سیروٹونن اور الفا ویوز کو بڑھا کر خوشی اور سکون کا احساس پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ آئنز بارش کے قطروں کے زمین سے ٹکرانے کے عمل کے دوران خارج ہوتے ہیں، جسے ’لینارڈ ایفیکٹ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟

اگرچہ اس حوالے سے سائنسی اتفاق رائے مکمل نہیں لیکن متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منفی آئنز موڈ بہتر بنانے، تھکن کم کرنے اور ذہنی سکون میں مدد دے سکتے ہیں۔ کچھ مطالعات کے مطابق یہی اثرات موسمی ڈپریشن یا سیزنل ایفیکٹو ڈس آرڈرکے مریضوں میں بھی بہتری کا باعث بنے۔

صاف اور بہتر ہوا

بارش فضا میں موجود گردوغبار، آلودگی اور الرجی پیدا کرنے والے ذرات کو بھی کم کرتی ہے جس سے سانس لینا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بارش کے دوران منفی آئنز ان ذرات کو اپنی طرف کھینچ کر فضا کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: لوگوں کے نام دماغ سے جلدی نکل جاتے ہیں تو یہ آسان ورزش کرلیں

تحقیقی مطالعات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ بارش کے قطروں کا اثر چھوٹے ذرات کو زمین کی طرف واپس لانے میں مدد دیتا ہے جس سے ہوا زیادہ صاف اور تازہ محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بارش کے بعد ماحول زیادہ ہلکا اور تازہ لگتا ہے۔

بارش کی خوشبو اور یادداشت پر اثر

بارش کے بعد اٹھنے والی مخصوص خوشبو جسے ’پٹرکور کہا جاتا ہے انسانی ذہن پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ یہ خوشبو مٹی، پودوں اور بارش کے پانی کے تعامل سے پیدا ہونے والے کیمیائی مرکبات سے بنتی ہے۔

تحقیقات کے مطابق یہ خوشبو دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرتی ہے جو جذبات اور یادداشت سے جڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پرانی یادیں زیادہ واضح طور پر ذہن میں آ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: انسانوں کے صرف 5 نہیں 33 حواس، نئی تحقیق نے صدیوں پرانا تصور چیلنج کردیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان قدرتی طور پر اس خوشبو کے ساتھ تحفظ اور تازگی کا احساس جوڑ لیتا ہے۔

بارش کی آواز اور ذہنی سکون

ماہرین کے مطابق بارش کی مسلسل آواز ذہنی دباؤ کم کرنے اور جسم کو ریلیکس کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ آواز اعصابی نظام کے اس حصے کو متحرک کرتی ہے جو سکون اور بحالی ریلیکسیشن سسٹم سے متعلق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کہانیاں سنانا صحت کی دیکھ بھال میں بہتری لا سکتا ہے،ماہرین

تحقیقات یہ بھی بتاتی ہیں کہ بارش کی آواز دل کی دھڑکن کو سست کرنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور توجہ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اس لیے بارش کی آواز کو اکثر ساؤنڈ تھراپی اور نیند کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘