گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بجلی کا شارٹ فال قریباً 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں طویل دورانیے کی بندش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کی دھمکیاں، خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے سے بڑھ کر 13 گھنٹے ہوگیا

کراچی کے کئی علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے، جبکہ راولپنڈی میں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 گھنٹے تک بجلی کی بندش رپورٹ ہوئی ہے، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پشاور کے شہری علاقوں میں قریباً 6 گھنٹے اور مضافاتی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

صورتحال کے پیش نظر وزارتِ توانائی نے صنعتی شعبے کو بھی لوڈشیڈنگ کے دائرے میں شامل کر لیا ہے اور بند پاور پلانٹس کو دوبارہ فعال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، عوام وزیر اعلی سے کیا چاہتے ہیں؟

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ آج سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘