ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، یہ خاتون کون ہیں؟

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے مبینہ طور پر ایک جرمن انفلوئنسر کی انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کرنے کے بعد وہ لائک ہٹا دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے انسٹاگرام استعمال سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب صارفین نے دعویٰ کیا کہ ویرات کوہلی نے جرمن وی لاگر لزلاز کی ایک پرانی انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کیا تھا جس کی تصویر 30 جنوری کی ہے اور اس کا کیپشن “Some golden hour shots” تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہوں نے یہ لائک کب کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LizLaz (@lizlaz_tv)

بعد ازاں صارفین کی جانب سے اس معاملے کو نمایاں کیے جانے اور اسکرین شاٹس وائرل ہونے کے بعد مبینہ طور پر وہ ’لائک‘ انسٹاگرام پوسٹ سے غائب ہو گیا، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسے واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ویرات کوہلی کے سوشل میڈیا ایکشنز زیر بحث آئے ہوں۔ اس سے قبل انہوں نے اداکارہ اویت کُر کی ایک تصویر کو لائک کیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں۔ اس وقت انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک الگورتھم یا فیڈ کلیئر کرنے کے دوران ہونے والی غیر ارادی سرگرمی ہو سکتی ہے اور اس میں کسی قسم کا ارادہ شامل نہیں تھا۔

اس واقعے کے بعد بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں ’الگورتھم‘ کا ذکر کیا جبکہ بعض نے اس معاملے پر دلچسپ تبصرے اور میمز شیئر کیں۔ کچھ صارفین نے انوشکا شرما کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی